لاہور ایئرپورٹ پر معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گرفتار
Ducky Bhai arrested
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے جانے جاتے ہیں،انہیں لاہور ایئرپورٹ پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCI) نے حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈکی بھائی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اور ان کیخلاف سائبر کرائم سے متعلق انکوائری جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق سعد الرحمان آج بیرونِ ملک سے لاہور پہنچے تھے۔ امیگریشن کاؤنٹر پر ان کا پاسپورٹ ہِٹ ہونے پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور ایجنسی کے حوالے کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کیخلاف مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں، جن پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے چینل کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اپنے و لاگز، مزاحیہ ویڈیوز اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور ٹک ٹاکر مخدوم جنید جانی ہنی ٹریپ اسکینڈل میں گرفتار

 

 

حالیہ گرفتاری نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں شامل کسی بھی شخص کو بیرونِ ملک جانے یا واپس آنے پر امیگریشن حکام روک سکتے ہیں، اور بعد ازاں متعلقہ ادارے قانونی کارروائی کے تحت معاملہ آگے بڑھاتے ہیں۔

ڈکی بھائی کیخلاف جاری انکوائری کے مزید حقائق جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔