مان ڈوگر ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ویڈیو وائرل
Maan Dogar TikTok income
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے حال ہی میں سنو نیوز کے پروگرام "سنو تو سہی" میں انٹرویو کے دوران ٹک ٹاک لائیو سے ممکنہ ماہانہ آمدن کا انکشاف کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مان ڈوگر جنہوں نے معروف کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ کے ویلاگز سے شہرت حاصل کی اور جلد ہی اپنی الگ پہچان بھی بنا لی۔ ابتدا میں وہ رجب کے مواد کے ذریعے ناظرین کے سامنے آئے، لیکن اپنی شخصیت اور اندازِ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر جلد ہی خاصے مقبول ہو گئے۔

انٹرویو کے دوران مان ڈوگر نے اپنی ذاتی زندگی کے سفر پر بات کی،اور بتایا کہ وہ کس طرح کانٹینٹ کریئیٹر کے طور پر ابتدا سے ٹک ٹاک سینسیشن بنے۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے ٹک ٹاک لائیو اسٹریم سے ہونے والی آمدن کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد لڑکیاں شادی کی آفر کر چکی ہیں، میرا کوئی ارادہ نہیں: یوٹیوبر ارشد

انہوں نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ میں صرف ٹک ٹاک لائیو سے آسانی سے 2 کروڑ روپے ماہانہ کما سکتا ہوں، لیکن وقت کی کمی اور ویلاگنگ شیڈول کی مصروفیات کی وجہ سے میں باقاعدگی سے لائیو جانے کا وقت نہیں نکال پاتا۔

مان ڈوگر نے اپنی مستقبل کی شریکِ حیات سے متعلق ذاتی ترجیحات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے کسی لڑکی کی اندرونی خوبیاں ظاہری خوبصورتی سے زیادہ اہم ہیں۔ میں ایک نیک دل لڑکی کو صرف خوبصورت چہرے والی لڑکی پر ترجیح دوں گا اور اپنی ہونے والی بیوی میں سب سے زیادہ عزت داری کو اہمیت دوں گا۔