متعدد لڑکیاں شادی کی آفر کر چکی ہیں، میرا کوئی ارادہ نہیں: یوٹیوبر ارشد
معروف یوٹیوبر ارشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد لڑکیاں شادی کی آفر کر چکی ہیں لیکن انہیں دوسری شادی کی ضرورت نہیں ہے۔
سکرین گریب
لاہور: (سنو نیوز) معروف یوٹیوبر ارشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد لڑکیاں شادی کی آفر کر چکی ہیں لیکن انہیں دوسری شادی کی ضرورت نہیں ہے۔

حال ہی میں یوٹیوبر ارشد خان سنو نیوز کے مقبول ترین پروگرام سنو تو سہی میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان حنا نیازی نے ارشد سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر کئی بار مجھے شادی کی آفر ہو چکی ہے لیکن میرا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھے دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے، مرد کا دوسری شادی کرنا یا کسی بیگم کی جانب سے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینا کوئی عجیب بات نہیں ہے، ہمارے علاقے میں یہ عام سی بات ہے۔

ارشد خان نے کہا کہ ہر معاشرے اور علاقے کی اپنی روایات ہوتی ہیں، بعض باتیں کسی علاقے میں بہت بڑی ہوتی ہیں لیکن کسی علاقے میں وہی باتیں معمولی ہوتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ضروری نہیں کہ ہر مرد دوسری شادی کرے، ہر مرد کی دوسری شادی ہو بھی نہیں سکتی، دوسری شادی صرف اسے کرنی چاہیے جو انصاف کر سکے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز پر کہا کہ میری اہلیہ کے علاوہ تمام خواتین میری بہنیں اور مائیں ہیں۔

وی لاگز بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ارشد خان نے بتایا کہ میری اہلیہ سادہ خاتون ہیں، ویڈیوز کی ریکارڈنگ میں کئی بار کافی مشکل پیش آتی ہے اور بار بار ری ٹیک لینا پڑتا ہے۔