
یاسر نواز نے (سوشل میڈیا ) انسٹا گرام سٹوری پر اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔ سوشل میڈیا کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بڑے بھائی وقار نواز اب اس دنیا میں نہیں رہے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔
مرحوم وقار نواز، دانش نواز، ڈاکٹر فراز نواز اور یاسر نواز کے بھائی اور سینئر فنکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہوریوٹیوبر میکائلا رینز نے خودکشی کرلی
نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد از نمازِ ظہر، طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، دوست احباب اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
وقار نواز کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مرحوم کی فنی خدمات اور خوش اخلاقی کو سراہا جا رہا ہے، اچھے الفاظ میں مرحوم کو یاد کیا جارہا ہے۔