مشہوریوٹیوبر میکائلا رینز نے خودکشی کرلی
Mikayla Raines Suicide
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور یوٹیوبر اور جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو آ فاکس کی بانی میکائلا رینز نے شدید ذہنی دباؤ اور مسلسل آن لائن ہراسانی سے تھک کر خودکشی کرلی۔ ان کے شوہر ایتھن رینز نے ایک ویڈیو پیغام میں اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔

 میکائلا رینز نے 2017ء میں امریکی ریاست مینیسوٹا میں "سیو آ فاکس" کے نام سے ایک ریسکیو سینٹر قائم کیا تھا، جہاں قید و بند کی زندگی گزارنے والی لومڑیوں اور دیگر جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔ ان کی وڈیوز خصوصا لومڑی (fox) فِنِگن کے ساتھ ان کے پیار وشفقت بھرے لمحات نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔

 

ان کے شوہر کے مطابق، میکائلا گزشتہ چند برسوں سے ذہنی صحت کے  مسائل سے دو چار تھی، جس میں ڈپریشن اور بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر شامل ہیں، سے نبرد آزما تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید، جھوٹے الزامات، اور قریبی افراد کی طرف سے بے وفائی نے انہیں اندر سے توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف قتل کیس:عمر حیات کا دل دہلا دینے والا انکشاف

ایتھن رینز نے اپنا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میکائلا کے مشن کو جاری رکھیں گے اور "سیو اے فاکس" کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ میکائلا اپنے پیچھے ایک کمسن بیٹی، فریا، اور بے شمار ایسے جانور چھوڑ گئی ہیں جنہیں وہ اولاد کی طرح عزیز رکھتی تھیں۔