ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں تبدیل
 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیوں کو نظر لگ گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیوں کو نظر لگ گئی۔

عید کے پہلے روز ماورا اور امیر گیلانی نے تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی خوش اور رومانوی انداز میں ایک دوسرے پر محبت کی برسات کرتے دکھائی دے رہے تھے تاہم انہیں یہ خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی اور ان کی خوشی غم میں بدل گئی۔

ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔

اداکارہ ماورا حسین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت بیتاتے دکھائی دیں، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے، اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ، میرے گولڈن بوائے، میرے یوگی، لو یو”۔

امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، ’’آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا، میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے”۔

اداکار جوڑی نے یوگی کے ساتھ گزارے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یوگی ان کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھا۔

یوگی کی اچانک موت نے ان کی عید کی تمام خوشیاں غم میں تبدیل کردیا جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ مداحوں کیساتھ شیئر نہیں کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوگی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کرتے ہوئے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے، کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔