حوریہ منصور کو کیسا شوہر چاہیے؟اداکارہ نے بتا دیا
Hurriya Mansoor
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) اُبھرتی ہوئی اداکارہ حوریہ منصور نے حال ہی میں نجی نیوز چینل کے مقبول شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی بلکہ اپنے مستقبل کے شوہر سے متعلق دلچسپ خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

حوریہ نے شو میں بات چیت کے دوران واضح کیا کہ وہ فی الحال مکمل طور پر سنگل ہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ جب وقت آئے گا تو شادی بھی ہو جائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے مثالی شوہر میں کیا خوبیاں چاہتی ہیں، تو حریہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو وہ زندہ ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ ان کے ہونے والے شوہر میں زندگی کے تمام پہلوؤں میں توازن ہونا ضروری ہے۔اگر وہ عملی انسان ہے تو اس میں کچھ جذباتی پہلو بھی ہونا چاہیے۔ اگر وہ بہت پرعزم ہے، تو تھوڑا پاگل پن یا شرارت بھی ہونی چاہیے، تاکہ زندگی روبوٹک نہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کی حج پر روانگی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسا انسان چاہتی ہیں جو اپنی ذات میں پُراعتماد اور جذباتی طور پر مستحکم ہو، کیونکہ عدم اعتماد رشتوں میں دوریاں پیدا کرتا ہے۔مجھے ایسا شخص چاہیے جو محنتی، پرجوش اور ہر کام کرنے کیلئے دل سے کوشش کرے۔

خوبصورتی کے بارے میں حریہ نے کہا یہ میرے لیے سب سے اہم نہیں، لیکن اگر وہ خوبرو ہو تو یہ چیری آن ٹاپ ہو گا۔

واضح رہے کہ کام کے حوالے سے حریہ ان دنوں ڈرامہ ’دستک‘ میں جلوہ گر ہیں، جبکہ اس سے قبل ڈرامہ ’نقاب‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔