ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے رشتے، محبت اور تحفوں پر دلچسپ انکشافات
معروف اداکارہ ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گُرو کی پروموشن کے دوران ایک یوٹیوب انٹرویو میں محبت، تحائف اور رشتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا
فائیل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گُرو کی پروموشن کے دوران ایک یوٹیوب انٹرویو میں محبت، تحائف اور رشتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو جس میں انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیوی سے رشتے میں کیا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے مادی چیزیں نہیں چاہییں، صرف ان کی اجازت اور رضامندی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بس وہ یہ کہہ دے کہ جاؤ جو دل کرے کرو، گھومو پھرو اور پھر واپس آ جاؤ۔ ہمایوں سعید کا جواب سن کر ماہرہ خان بھی حیرت زدہ ہو گئیں۔

دوسری جانب جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ وہ رشتے میں کون سا تحفہ پسند کرتی ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے چھوٹی چھوٹی چیزیں تحفے میں ملیں تو اچھا لگتا ہے اور مزید کہا کہ چوڑیاں ان کا پسندیدہ تحفہ ہیں۔
 
محبت اور رشتوں میں "گرین سگنلز" کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ اعتماد ہی سب سے بڑا گرین سگنل ہے۔
ماہرہ نے ہمایوں کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہوشیار ہیں، دونوں جوابات بہت سمجھداری سے دیے۔
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے جواب کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے کہا کہ بیوی انہیں اجازت دے، اور پھر کہا کہ اعتماد بھی ضروری ہے، مطلب یہ کہ بیوی انہیں اجازت بھی دے اور ان پر بھروسہ بھی کرے۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔