ہالی ووڈ اداکار کا قرآن پاک پڑھنے اور آیات پر غوروفکر کا انکشاف
نیٹ فلکس کی مشہور ڈرامہ سیریز ’یو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ سٹار پین بیجلی نے اپنی روحانی زندگی کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو بیان کیا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی مشہور ڈرامہ سیریز ’یو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ سٹار پین بیجلی نے اپنی روحانی زندگی کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو بیان کیا ہے۔

سیریل کلر ڈرامہ سیریز ’یو‘ کے اسٹار پین بیجلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن پڑھتے ہیں جو ہر وقت ان کے سرہانے موجود رہتا ہے۔

ایک امریکی جریدے ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بیجلی نے بتایا کہ وہ اپنی روحانی تسکین کے لیے مختلف مذاہب کی مقدس کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، جو انہیں زندگی کے دباؤ اور کیریئر کے نشیب و فراز کے دوران ذہنی توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں اور یہ مقدس کتاب ہمیشہ ان کے بیڈ کے قریب رکھی ہوتی ہے، وہ قرآن کی آیات کو وقتاً فوقتاً پڑھتے اور ان پر غور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وحانیت ان کی زندگی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور یہ صرف مطالعہ تک محدود نہیں، بلکہ وہ روزانہ ایک مخصوص دعا بھی پڑھتے ہیں، یہ دعا بہائی مذہب کی معروف ’لانگ اوبلیگیٹری پریئر‘ ہے، جسے انہوں نے زبانی یاد کر رکھا ہے، وہ اسے اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے باوجود ضرور ادا کرتے ہیں۔

بیجلی کے مطابق اگرچہ ان کی صبح بچوں اور کام کی ذمہ داریوں سے بھرپور ہوتی ہے، وہ پھر بھی کم از کم 15 سے 20 منٹ روزانہ ایسے نکالتے ہیں جس میں وہ مکمل طور پر خود سے جڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان لمحات میں انہیں زندگی کی معنویت اور گہرائی کا احساس ہوتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں