
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف لاہور اور سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ملزم کاشف ضمیر بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں نامزد ہے جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پولیس کو مطلوب تھا۔
عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں متعدد بارحوالات کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
خیال رہے گزشتہ دنوں گرفتاری کےو قت پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئی تھیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی حرکتیں عوام میں پولیس کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں، جو قانوناً ناقابل قبول اور قابل سزا جرم ہے۔



