
حال ہی میں رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں وہ آبدیدہ نظر آئے۔
اپنے وی لاگ میں رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ میں 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکا ہوں،مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں، لیکن میں اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کیلئے خوفزدہ تھا۔
رجب اپنے وی لاگ میں بتایا کہ میں پاکستان سے بغیر کسی سامان کے اکیلا یہاں آیا ہوں اور میرے اہلخانہ کو بھی میرے یہاں پہنچنے کے بعد علم ہوا کہ میں پاکستان چھوڑ چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کیخلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
وی لاگر نے اپنی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ مشکل وقت کب ختم ہوگا لیکن میں اپنے والدین کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، انہوں نے زندگی میں سب کچھ حاصل کیا، لیکن اب مجھے اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں اور میری زندگی میں سکون بھی نہیں ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ مانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی لیکن جب خدا معاف کردیتا ہے تو انسانوں کی کیا حیثیت ہے؟ رجب نے لوگوں سے معاف کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر میری پریشانیوں سے میرے والدین کو کچھ ہوا تو میں کبھی خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا۔
اس کو بھی پڑھیں: رجب بٹ نے رہنما ٹی ایل پی کو اپنا وکیل مقرر کر دیا
رجب بٹ کے ان الفاظ پر مداح جذباتی ہو گئے اور بہت سے لوگوں نے انہیں اس مشکل وقت میں حمایت کا یقین دلاتے ہوئے بیرون ملک مقیم رہنے کا ہی مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ رجب بٹ کو ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا ہے ، جس نے ملنے والی دھمکیوں کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، رجب کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔
اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس ہو کر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہیں۔