
حال ہی میں ماہرہ شرمانے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کےد وران میزبان کی جانب سے ماہرہ شرما سے ان کے بھارتی کرکٹر محمد سراج سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
ماہرہ شرما نے محمد سراج سے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کررہی، یہ سب افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
اداکارہ نے ان افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مداح اداکاروں کو کسی سے بھی جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں نہیں روک سکتے، کام کے دوران بھی مجھے کو سٹارز کیساتھ جوڑ دیا جاتا ہے لیکن میری نظر میں ان باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ، اگر کسی کو یہ پسند ہے تو کر لے، لیکن ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر محمد سراج کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کی انسٹاگرام پوسٹ لائیک کیے جانے کے بعد دونوں شخصیات ایک دوسرے کو فالو کر رہی تھیں جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر ماہرہ اور سراج کے درمیان تعلق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ماہرہ اور سراج گزشتہ چند ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اب ماہرہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد سراج کا تعلق لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلےسے جوڑا گیا تھا، سوشل میڈیا پر دعوے کیے جارہے تھے کہ سراج زنئی بھوسلے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
تاہم زنئی بھوسلے اور محمد سراج کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی اور دونوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک دوسرے کو بہن بھائی قرار دیا تھا۔