نئے سال کی تقریبات: تمام ایونٹس کی فہرست سامنے آگئی
New Year’s Eve
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کنسرٹس اور ڈی جے نائٹس سے لے کر لگژری بوفے اور مووی اسکریننگ تک، لاہور میں نئے سال کی شام ہر بجٹ اور ہر مزاج کے لیے بھرپور ایونٹس پیش کر رہی ہے۔

حاوی کا کنسرٹ جوہر ٹاؤن کے علاقے کڑک خیل میں منعقد ہوگا، اس کنسرٹ کا ٹکٹ 3000 روپے ہے، قرۃ العین بلوچ کا کنسرٹ الحمرا اوپن ایئر تھیٹر میں ہوگا جہاں داخلے کا ٹکٹ 1500 روپے رکھا گیا ہے۔

مزید یہ کہ نیو ایئرز گیم نائٹ گلبرگ لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا ٹکٹ 2500 روپے ہے، بینی ایکس دی فلورل ایرا کا ایونٹ بینیز گلبرگ میں ہوگا اور اس میں شرکت کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہے۔

پی سی لاہور میں ایک شاندار بوفے کے ساتھ کنسرٹ اور پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بلال سعید کا کنسرٹ اور سارہ خان بطور ڈی جے پرفارم کریں گی، اس ایونٹ کا ٹکٹ فی جوڑا 22,000 روپے بمعہ ٹیکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیو ائیر پر آئس اور کوکین کا استعمال، ایڈوائزری جاری

دی نیو ایئر کافی ریو جس میں دی سلیب ایکس ڈیڈگائے شامل ہیں، ڈیفنس فیز 6 میں دی سلیب کافی پر منعقد ہوگ، اس ایونٹ کا ٹکٹ 2800 روپے ہے، سالٹ ایکس ڈی جے ارنی کی ڈی جے نائٹ ڈی ایچ اے فیز 3 میں واقع سالٹ میں ہوگی جس کا ٹکٹ 10,000 روپے ہے۔

ہوم الون مووی نائٹ گلبرگ میں دی لاسٹ ورڈ پر منعقد کی جا رہی ہے اور اس کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہے، نیو ایئرز رائل ایو رائل سوئس ہوٹل میں ہوگا جس میں ڈنر بوفے، کاؤنٹ ڈاؤن، اسٹینڈ اپ کامیڈین، وکی اسمارٹ ڈانس یونٹی، میجک اور فائر الیوژن ایکٹ شامل ہیں، اس ایونٹ کا ٹکٹ 17,400 روپے ہے۔

مونال نیو ایئر اسپیشل ڈنر بوفے لائیو میوزک کے ساتھ لبرٹی، لاہور میں منعقد ہوگا اور اس کی ٹکٹ قیمت 4995 روپے ہے۔