معروف اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات
معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوگئی
معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم / فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھر پر تعینات معمر چوکیدار کو کسی نامعلوم شخص نے آکر نشہ آور کھانا دیا اور کھانا کھانے کے بعد چوکیدار بے ہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزم فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے اورکمروں میں موجود الماریوں اوردیگر سامان کی تلاشی لی، ملزموں نے فخر عالم کے گھر میں موجود تجوری کو بھی توڑنے کی کوشش کی۔

معروف اداکار نے مزید کہا کہ میرے لئے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون بے حد ضروری ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے اس صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ چور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں