ٹک ٹاکر پستول سے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق
لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پستول سے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا
میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پستول سے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق ہوا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پستول سے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا۔

افسوسناک واقعہ شہر کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چل جانے سے موقع پر زندگی ہار گیا۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورعبدالرحمن کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا اور وسن پورہ میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا جبکہ نیوز ایجنسی کے مطابق عبدالرحمن کے اہلخانہ نے پولیس کو قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔