نورا فتیحی نے لاس اینجلس کی آگ سے خود کو کیسے بچایا؟
 Bollywood actress Nora Fatehi
بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی/فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک)لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، جہاں کئی افراد کو ہنگامی طور پر اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے۔

ان متاثرین میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی شاملِ حال ہیں،جنہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی صورتحال شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اچانک انخلاء کا حکم دیا گیا۔ نورا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں لاس اینجلس میں ہوں اور یہ جنگلاتی آگ واقعی بہت خوفناک ہے۔ہمیں صرف پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جلدی سے اپنا سامان پیک کیا اور یہاں سے نکل رہی ہوں۔ اب میں ایئرپورٹ کی طرف جا رہی ہوں کیونکہ میری آج فلائٹ ہے اور امید کرتی ہوں کہ یہ کینسل نہ ہو۔یہ صورتحال بہت ڈراؤنی ہے، میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لاس اینجلس کی موجودہ صورتحال کی ایک جھلک بھی شیئر کی اور لکھا کہ لاس اینجلس کی آگ بہت خطرناک ہے، دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ کے متاثرین کیلئے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے فائرفائٹرز اور ایمرجنسی رسپانڈرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا رات بھر محنت کرنے والے فائرفائٹرز کا شکریہ، آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس کی یہ جنگلاتی آگ نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن رہی ہے بلکہ اس نے کئی مشہور شخصیات کو بھی متاثر کیا ہے۔