
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر پیا دیس سدھار گئیں، اداکارہ نیلم منیر کی ان کے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی جاری کردی گئیں، تصاویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔
نیلم منیر کے شوہر ان کے ساتھ سفید رنگ کے عربی لباس میں ملبوس ہیں، نیلم منیر آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آرہی ہیں، شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد کی گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عبدالصمد کے اکاؤنٹ سے نیلم منیر کی ان کے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئیں جن کی کیپشن میں لکھا ہے کہ اس نئے سال کے ساتھ ہی یہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گا۔
دوسری جانب نیلم منیر کے مداحوں میں ان کے شہوہر کو لے کر بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے، سبھی ان کے شوہر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟ ان کا کونسا بزنس ہے؟ ان کا نام کیا ہے اور کہاں کے رہائشی ہیں؟ لیکن تاحال ادکارہ نے اپنے شوہر کے بارے کچھ نہیں بتایا۔



