فردوس جمال کے بیٹے کا والد کے انٹرویو پر سخت ردِعمل
Firdous Jamal
لاہور:(ویب ڈیکس)صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے والد کی زندگی کے کچھ تاریک گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ نے 35 سالہ شادی کے بعد خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

 یہ انکشاف حمزہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا،جس میں انہوں نے خاندان کے پیچیدہ تعلقات اور اپنے والد کی کوتاہیوں کا ذکر کیا۔

حمزہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع لینا نہیں چاہتی،میری والدہ نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ امید اور مشکلات میں گزارا۔

 انہوں نے اپنے والد کی شخصیت اور عادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کئی عادات خاندان کیلئے تکلیف دہ تھیں۔ہم نے اپنے والد کے بھائیوں سے بات کی،لیکن انہوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا اور اپنے بچوں اور بیوی کے خلاف چلے گئے۔

فردوس جمال کے کینسر علاج کا ذکر کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کیلئے ایک انتہائی تکلیف دہ وقت تھا،ہم نے ان کا مہنگا علاج کروایا،یہ ہمارا فرض تھا کہ ہم ان کا خیال رکھیں،مگر اب جب میرے والد نے اس بات کا ذکر ایسے کیا جیسے ہم نے کچھ نہیں کیا،تو مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم نے ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

حمزہ فردوس نے مزید بتایا کہ ایک بیٹے نے علاج کیلئے مالی مدد کی،دوسرے نے ہسپتال میں ان کا خیال رکھا اور بیٹی نے بھی ان کی خوب خدمت کی،لیکن سب بے سود رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والد کا زخم دیکھ کر بے ہوش بھی ہوئے،لیکن ان کے انٹرویو نے ہمیں بہت تکلیف دی ہے۔

واضح رہے کہ فردوس جمال نے چند دن قبل ایک انٹرویو دیا تھا،جس میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بیماری کے دوران تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ بتائی اور کہا کہ وہ اکیلے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی زندگی بہت شور اور ہنگامے میں گزاری ہے اور اب سکون چاہتے ہیں۔اس انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں