یاسر نواز کی زندگی کا دلچسپ قصہ
September, 6 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے شادی سے پہلے کی اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے جس میں وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔
حالیہ دنوں میں، یاسر نواز اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے نوجوانی کے دور کا ایک واقعہ سنایا۔ یاسر نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں وہ ایک مرتبہ کالج یونیفارم میں ملبوس ایک لڑکی کو گاڑی میں گھما رہے تھے۔
یاسر نواز کے مطابق، انہوں نے گاڑی کو ایک درخت کے نیچے روک کر اس لڑکی کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر وہ گھبرا گئے جبکہ ساتھ موجود لڑکی نے خود کو پُر اعتماد رکھا۔ پولیس اہلکاروں نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے اور صورتحال کچھ کشیدہ ہو گئی۔
جب پولیس نے انہیں تھانے لے جانے کی کوشش کی تو یاسر نواز نے فوری طور پر اپنے والد کو کال کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔
یاسر نے بتایا کہ انہوں نے والد کو سچ بتا دیا کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ گھوم رہے تھے اور پولیس نے انہیں روک لیا ہے۔
ان کے والد نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی جس کے بعد معاملہ وہیں حل ہو گیا اور مزید کارروائی نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ یاسر نواز نے 2002 ء میں مشہور میزبان ندا یاسر سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔
یاسر نواز پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری اور ہدایتکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اور مختلف پروگرامز میں اپنی زندگی کے واقعات شیئر کرتے رہتے ہیں جو مداحوں میں دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔
ضرور پڑھیں
کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی یونیورسٹی تک روڈ 20 روز کیلئے بند
November, 9 2025
برائلر گوشت کی قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی
November, 9 2025
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وینیوز فائنل کر لیے
November, 7 2025
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں اور لائسنس معطلی کا فیصلہ
November, 7 2025