عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، یاسر شامی کی ضمانت کی توثیق

September, 6 2024
کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔
یاسر شامی پہلے ہی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر تھے، جبکہ کیس کی دوسری ملزمہ دانیہ شاہ بھی ضمانت پر ہیں۔
یاسر شامی کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 5 ستمبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مزید پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت کی توثیق کی گئی۔
عدالت میں یاسر شامی نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک صحافی ہیں اور ان کا کام حقائق فراہم کرنا ہے، جبکہ خبر کو نشر کرنا یا نہ کرنا ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا اور محض اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
عامر لیاقت حسین کا انتقال جون 2022 ء میں ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا جانے کے بعد ہوا تھا۔
انتقال سے قبل وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق چند متنازع ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔
عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے جولائی 2022 ء میں اپنے بچوں کے ساتھ مل کر دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں کیس درج کروایا تھا، جس کے بعد دانیہ شاہ کو نازیبا ویڈیوز کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
دانیہ شاہ کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا اور ان کے خلاف کیس ابھی بھی زیر سماعت ہے۔
ضرور پڑھیں

اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تجویز، پلان حکومت کو پیش
October, 17 2025

پنجاب: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
October, 16 2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025