حبا بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
لاہور:(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ حبا بخاری امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
 
نادیہ خان نے حبا بخاری کے ڈرامے "جاں نثار" پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کا ذکر کیا۔ 
 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان نے اس بات کا اظہار کیا کہ حبا بخاری کے چہرے اور جسم کے خدوخال میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں، جو ان کے مطابق حمل کے دوران ہوئی ہیں۔
 
نادیہ خان نے مزید بتایا کہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ ڈراموں "جاں نثار" اور "حبس" کی شوٹنگ دوران حمل کی، جس کی وجہ سے ان کے جسمانی خدوخال مختلف نظر آئے۔
 
 نادیہ خان نے پروگرام میں حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
یاد رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 ءمیں شادی کی تھی۔ 
 
نادیہ خان کے اس دعوے پر حبا بخاری کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، کچھ لوگوں نے نادیہ خان کے ٹی وی شو میں اس خبر کو افشا کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔