شوہر سے طلاق لے کر مسلمان ہونے والی ہندو اداکارہ
September, 9 2024
ممبئی:(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو ایک ایسی خوبصورت انڈین اداکارہ کے بارے میں بتائیں گے جن کی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔ وہ بہت مشہور ہیں اور لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔
لیکن وہ اس وقت تنازعات میں پھنس گئیں جب انہوںنے ہندو مذہب کو مکمل طور پر ترک کر کے اسلام کو اپنا لیا۔ آئیے آپ کو اس اداکارہ کی کہانی بتاتے ہیں۔
انڈین شہرپونے میں پیدا ہونے والی یہ خوبصورت اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ دیپکا ککڑ ہیں۔
دیپکا نے ممبئی میں تعلیم حاصل کی اور پھر تقریباً 3 سال تک جیٹ ایئرویز میں کام کیا۔ لیکن صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے انہوں نے یہ نوکری چھوڑ دی اور پھر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا رخ کیا۔
2010 ءمیں دیپکا کا پہلا شو نیر بھلے تیرے نینا دیوی تھا۔ اس کے بعد اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو تھا۔ جس کے بعد سال 2011 ء میں دیپکا کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا شو ملا جس نے انہیں ٹی وی کی ٹاپ اداکارہ بنا دیا۔ یہ شو سسرال سمر کا تھا۔
دیپکا نے 6 سال تک اس شو میں سمر بھردواج کا کردار ادا کیا۔دیپکا جہاں اس شو سے بہت خوش تھیں ، وہیں دوسری طرف ان کی زندگی میں ہنگامہ آرائی بھی چل رہی تھی۔
دراصل، جب دیپکا جیٹ ایئرویز میں کام کر رہی تھیں، تب ان کی ملاقات پائلٹ روناک سیمسن سے ہوئی تھی۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور سال 2011 ءمیں شادی کر لی۔
لیکن ان کی شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور سمر شو کے دوران دونوں میں طلاق ہو گئی۔
اس وقت خبر آئی تھی کہ راؤنک دیپکا کو مارا پیٹا کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے دونوں الگ ہو گئے۔
ایسی خبریں بھی تھیں کہ دیپکا کی پہلی شادی ٹوٹنے کی وجہ ان کے شو میں مرکزی اداکار شعیب ابراہیم تھے۔
دیپکا سسرال سمر کا کے دوران شعیب کے قریب ہوئیں۔ حالانکہ دونوں کے درمیان مذہب کی دیوار تھی۔
لیکن اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد دیپکا نے اس دیوار کو عبور کیا اور اپنا مذہب تبدیل کرکے شعیب سے شادی کرلی۔
دیپکا نے اسلام قبول کیا اور فائزہ ابراہیم بن گئیں، تاہم اس وقت انہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا۔ پہلے تو دیپکا نے مذہب تبدیل کرنے کا معاملہ چھپایا۔
لیکن کافی عرصے بعد انہوں نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ میں نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے اور ان پر کسی کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔
دیپکا نے ہندو مذہب چھوڑ کر مکمل طور پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ وہ نہ تو ماتھے پر سندور لگاتی ہیں اور نہ ہی کوئی ہندو تہوار مناتی ہیں۔
شعیب سے شادی کے بعد دیپکا بگ باس 12 میں آئیں اور اسے بھی جیت لیا۔ دیپکا اور شعیب کی شادی کو 6 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کا ایک بیٹا روحان ہے۔
اداکارہ اس وقت اداکاری سے دور ہیں اور اپنی فیملی لائف سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
تاہم ٹی وی پر کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ اکثر کہتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی اچھا پروجیکٹ ملا تو وہ ضرور کریں گی۔
لیکن اس وقت وہ اپنے یوٹیوب چینل "دیپکا کی دنیا "سے اچھی خاصی رقم کما رہی ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025