انجلینا جولی کی فلم 'ماریا' کی شاندار پذیرائی
September, 4 2024
وینس:(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کی نئی فلم ماریا نے وینس فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی، جہاں اس کا پریمیئر جمعرات کے روز ہوا۔
فلم کی نمائش کے بعد انجلینا جولی کو آڈیئنس کی جانب سے آٹھ منٹ طویل اسٹینڈنگ اویشن ملا، جس کے دوران وہ جذباتی دکھائی دیں۔
فلم ماریا 20ویں صدی کی مشہور امریکی اوپیرا گلوکارہ ماریہ کیلس کی زندگی کے آخری دور پر مبنی ہے، جب وہ پیرس میں انزائٹی کی ادویات کی عادی ہو چکی تھیں۔
ماریا کیلس کا انتقال 1977 ءمیں 53 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
فلم کی ہدایتکاری بیبلو لارین نے کی ہے اور انجلینا جولی نے ماریا کیلس کا کردار ادا کیا ہے۔
جولی کے مطابق یہ ان کے کیریئر کا سب سے مشکل اور چیلنجنگ کردار تھا، جس کے لیے انہیں اوپیرا گانے کی تربیت حاصل کرنی پڑی، جس میں سات ماہ کا وقت لگا۔
جولی نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "مجھے لگا تھا کہ گانے کی اداکاری کرنا آسان ہو گا، لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ اس کردار کے لیے گلوکاری سیکھنا ضروری ہے، کیونکہ اوپیرا کی محض اداکاری نہیں کی جا سکتی۔"
فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم میں 95 فیصد ماریا کیلس کی اوریجنل ریکارڈنگز استعمال کی گئی ہیں، جبکہ ان کے زندگی کے آخری دور کی ریکارڈنگز جولی کی آواز میں ہیں۔
فلم میں ماریا کیلس کے ہاؤس کیپر کا کردار ادا کرنے والے اداکار البا رورواکر نے بتایا کہ جولی نے گلوکاری سیکھنے کے لیے بہت محنت کی اور مسلسل مشق کرتی رہیں۔
انجلینا جولی نے اپنے کیریئر میں 60 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں 1999 ءکی فلم گرل انٹرپٹڈ میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
ماریاکو وینس فلم فیسٹیول کے اعلیٰ ترین گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے نامزد 21 فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔ فیسٹیول 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025