کریتی سینن اور کبیر بہیا کے رشتے کی افواہیں
Bollywood actress Kriti Sanon is present in a group photo with India's legendary cricketer MS Dhoni and his family.
ممبئی :(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور این آر آئی بزنس مین کبیر بہیا کے درمیان تعلقات کی خبریں حال ہی میں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
 
یہ جوڑا کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، لیکن اب ان کے رشتے کی تصدیق خود کبیر بہیا کی جانب سے سامنے آئی ہے۔
 
کریتی سینن، جو اپنے بہترین اداکاری کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں کبیر بہیا کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
 
 کبیر بہیا، جو برطانیہ میں مقیم ایک کامیاب بزنس مین ہیں، مشہور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی سنگھ کے کزن ہیں۔ 
 
رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا پہلی بار اداکار اکشے کمار کے ذریعے ایک دوسرے سے ملا تھا، اور اس کے بعد سے ان کی قربت بڑھتی گئی۔
 
حال ہی میں، کریتی سینن نے ایک اسٹیڈیم میں اپنی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی، جس پر کبیر بہیا کے تبصرے نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
 
 کبیر نے ویڈیو پر تبصرہ کیا، "میں مر گیا..." جسے دیکھ کر مداحوں نے ان کے رشتے کو تقریباً آفیشل سمجھ لیا ہے۔
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کریتی سینن اور کبیر بہیا کے درمیان 9 سال کا عمر کا فرق ہے، جہاں کریتی کی عمر 34 سال ہے، وہیں کبیر 25 سال کے ہیں۔ 
 
کبیر بہیا ایک متمول بزنس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ سنڈے ٹائمز کی 2019 ءکی امیروں کی فہرست میں لگایا گیا ہے۔
 
اس رشتے کی تصدیق کے بعد، مداح اس نئے جوڑے کے مستقبل کے حوالے سے پرجوش ہیں اور دیکھنا باقی ہے کہ یہ کہانی آگے کیا رخ اختیار کرتی ہے۔