شاہ رخ خان کی شادی کی پہلی رات کا دلچسپ واقعہ
August, 8 2024
ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی شادی کی پہلی رات کو اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ایک غیر معمولی صورتحال سے گزرے۔
شاہ رخ خان، جو آج دنیا بھر میں اپنی شناخت رکھتے ہیں، نے شادی کے ابتدائی دنوں میں ایسی مشکل حالات کا سامنا کیا جو ان کی محبت اور زندگی کے اہم موڑ کی کہانی بن گئے۔
شاہ رخ خان نے 1991 ء میں گوری خان سے شادی کی، جب وہ بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی ابتدائی مراحل میں تھے۔
شادی کے بعد، وہ ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہتے تھے اور اس وقت اپنی پہلی فلم دل آشنا ہے کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جس کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیما مالنی تھیں۔
شاہ رخ کے دوست نے شادی کی پہلی رات کے لئے ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرایا تھا تاکہ نوبیاہتا جوڑا کچھ آرام کر سکے۔
شادی کے بعد جب شاہ رخ اور گوری ممبئی واپس آئے، تو شاہ رخ نے ہیما مالنی کو اطلاع دینے کا فیصلہ کیا۔
ہیما مالنی نے فوری طور پر انہیں سیٹ پر آنے کو کہا۔ شاہ رخ اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ سیٹ پر پہنچے، لیکن ہیما وہاں موجود نہیں تھیں۔
رات کے گیارہ بجے تک انتظار کے بعد شاہ رخ نے گوری کو میک اپ روم میں بٹھا دیا اور خود سیٹ پر انتظار کرتے رہے۔
شاہ رخ خان رات کے دو بجے واپس آئے اور دیکھا کہ ان کی بیوی بھاری زیورات اور میک اپ کے ساتھ لوہے کی کرسی پر بیٹھی سو رہی تھی۔
اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا، "مجھے اس دن اپنے فیصلے پر رونا آیا۔ یہ گوری کی شادی کی رات تھی، جو مچھروں سے بھرے کمرے میں انتظار میں گزری تھی۔"
شاہ رخ نے گوری کو خاموشی سے اٹھایا، اور بغیر کچھ کہے انہیں ہوٹل واپس لے آئے۔ گوری نے بھی کوئی سوال نہیں کیا، اور دونوں نے خاموشی سے ٹیکسی کے ذریعے ہوٹل کا سفر کیا۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ جدوجہد کے دن تھے، لیکن اس رات نے ان کی زندگی میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔
شاہ رخ اور گوری کی یہ کہانی نا صرف ان کے درمیان محبت اور صبر کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ کامیابی کے سفر میں مشکلات کا سامنا کیسے کیا جاتا ہے۔
آج، یہ جوڑا بالی ووڈ کے سب سے مقبول اور کامیاب جوڑوں میں شمار ہوتا ہے، اور ان کی کہانی لاکھوں لوگوں کے لئے تحریک کا باعث بنی ہوئی ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025