حکیم شہزاد کا دانیہ داوڑ سے چوتھی شادی کرنے کا انکشاف
Hakeem Shahzad and Dania shah Photos
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور بیوہ دانیہ داوڑ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دانیہ سے یہ انکی چوتھی شادی ہے۔

 دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان کچھ روز قبل منظر عام پر آیا تھا، جس میں دانیہ نے بتایا تھا کہ میں نے چند ماہ پہلے حکیم شہزاد سے دوسری شادی کرلی ہے۔

دانیہ شاہ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابھی انکا حکیم شہزاد سے صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوگا، یہ نکاح 2 سے 3 ماہ قبل ہوا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے کیوں کہ مجھے محرم کی ضرورت تھی، دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں ہر بیوہ کو حکیم شہزاد جیسا ہمسفر ملے۔

حکیم شہزاد نے دانیہ سے شادی کے سوال پر بتایا کہ جب میں دانیہ کا کیس لڑنے کیلئے وکیل بنا تو ہماری ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ہمیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا، نامناسب کمنٹس کیے، انہوں نے کہا کہ دانیہ کو عامر لیاقت کی قاتلہ اور بدکردار عورت تک کہا گیا جو مجھے کافی ناگوارگزرا اور سچ اس کے برعکس تھا۔

حکیم شہزاد بولے کہ دانیہ جیسی نیک اور شریف عورت اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں نے یہ جرم بار بار کیا، دانیہ شاہ سے میری اب چوتھی شادی ہوئی ہے، میرے اوپر اللہ کی بہت زیادہ رحمت ہے۔

میزبان نے حکیم شہزاد سے سوال کیا کہ اب کہا جارہا ہے عامر لیاقت کے بعد آپ کی باری ہے جس پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا یہ سب فضول باتیں ہیں، دانیہ نے ان کی ویڈیوز لیک کیں تو انہوں نے خودکشی کی، یہ جھوٹ ہے اس بندے نے کوئی خودکشی نہیں کی، اس کا قتل ہوا ہے۔

حکیم شہزاد نے مزید کہا قتل کے بعد بہت کوشش کی کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہو لیکن انکے دوسرے گھر والوں نے نہیں کروانے دیا، آخر کیوں پوسٹ مارٹم نہیں ہوا پتا چلنا چاہیے تھا کہ عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی، دن دہاڑے ایم این اے کا قتل ہوتا ہے اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ کمرے میں دھواں بھرنے سے موت ہوئی یا دانیہ کی جاری کردہ ویڈیوز کی وجہ سے موت ہوگئی۔

حکیم شہزاد نے کہا عامر لیاقت ایسا تگڑا اور مضبوط انسان تھا کہ اس کی کروڑوں ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تب بھی وہ خودکشی نہ کرتا، دانیہ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں کچھ مہینوں سے اس کی زندگی میں آیا ہوں، ان کے ساتھ کوئی مرد نہیں تھا، بھائی چھوٹا ہے، مجھے یہ اچھی لگیں اور محبت ہوگئی، جب میری دانیہ کی والدہ سے پہلی ملاقات ہوئی اور انہوں نے مدد طلب کی تو میں نے شرط رکھی کہ میں دانیہ سے شادی کروں گا کیونکہ اگر ایسے ہی اس کا کیس لڑتا تو لوگ بدکردار کہتے اور الزامات عائد کرتے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.94 ▲ 0.57
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.80 ▼ 0.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.22 ▲ 1.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,712 ▼ 233
Gold 22K Per Tola 393,902 ▼ 213
Gold 21K Per Tola 375,998 ▼ 203
Gold 18K Per Tola 322,284 ▼ 174
Silver Per Tola 6,266 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▼ 4.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 ▲ 0.88
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں