خلیل الرحمان کیس: آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

July, 31 2024
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت، آمنہ عروج کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤکلہ کو بھی ہنی ٹریپ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم سے رقم بھی حسن شاہ نے نکلوائی تھی۔
آمنہ عروج نے عدالت کو بتایا کہ ان کے گھر کے معاشی حالات خراب تھے اور حسن شاہ نے ان کا منہ بولا بھائی بن کر ان کی مدد کی تھی۔
آمنہ عروج نے مزید کہا کہ حسن شاہ نے ہی ان کی ویڈیو وائرل کی اور انہیں بلیک میل کیا۔
خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ ان کا موکل ایک نیک آدمی ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ نیک آدمی تو صبح چار بجے تہجد پڑھتا ہے، یہ کیسا نیک آدمی ہے۔
عدالت نے آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025