شادی کرنی ہے یا نہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا
May, 15 2024
لاہور: (سنو ڈیجیٹل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم سنو نیوز کے پروگرام "شو ٹائم ود رمیز راجا " میں آئے تو ان کی شرکت نے نا صرف ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دیے بلکہ سوشل میڈیا پر میمز اور رد عمل کی بھرمار بھی لا دی۔
لوگوں کی توجہ زیادہ اس سوال پر گئی کہ کیا وہ شادی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ جس پر بابر اعظم نے جواب دیا "کریں گے کیا؟کیا مطلب نہیں کرنی، کیا آپ کو بے اعتباری ہے مجھ پر۔"
پھر رامیز راجا نے سوال کیا کہ کیا وہ سیزن دیکھ کر شادی کریں گے؟ جس پر بابر نے جواب دیا "فری ٹائم ملے گا تو دیکھیں گے، ابھی تو بیک تو بیک کرکٹ ہے۔"
رامیز راجا نے کہا، "اچھا ابھی دیکھیں گے یا دیکھ لی ہے؟" جس پر بابر اعظم نے لمبا کھینچ کر کہا "دیکھیں گے۔" اس پر لوگوں نےرد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو ہے جس کا کیپشن ہے، "بھائی کپتان نے تو بھابھی دیکھ لی ہوئی ہے۔
اس پر ویڈیو دیکھنے والوں نے تبصرے کیے، جیسا کہ بابر نے کہا ہے "دیکھیں گے، مطلب دلہن دیکھ لی ہے۔" دوسرے نے کہا، "اور ڈیٹ بھی تقریباً فائنل ہو گئی ہے یہ بتار ہے کہ یہ دیکھیں گے۔" تیسرے نے کہا، " بھابھی تو مل گئی ہے، اب تو بس عوامی اعلان رہتا ہے۔
" اقصیٰ نامی صارف نے کہا کہ "بابر اور میری شادی اس سال ہی ہو جائے گی۔" لولززززز۔حنانے اس کے فالو اپ میں سوال کیا کہ "کہیں دیکھیں گے یا امی دیکھیں گی؟" جس پر بابر نے کہا، "گھر والوں اور میری میوچول انڈرسٹینڈنگ سے ہو گا۔
" اس پر بابر کے فینز اکٹھے ہوگئے اور ایک ویڈیو بنائی کہ "بابر اعظم فیوچر وائف پر باتیں"۔ دیکھنے والے فین نے ویڈیو دیکھ کر کہا، "میوچول انڈرسٹینڈنگ کا مطلب لو ور ایرینج ساتھ ہوگی۔"
اچھا اب میزبان حنا نیازی نے یہاں یہ بھی سوال کرلیا کہ "کیا خوبیاں ہونی چاہیں ہونے والی بیوی میں؟"
بابر اعظم نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ "تھرو ڈاؤن آنی چاہیے۔" اس پر فین نے بھی کہا، "ٹپیکل کرکٹر، تھر ڈاؤن والی چاہیے۔"حنا نیازی نے کہا کہ کوئی خوبی بتا دیں۔ بابر نے جواب دیا، "انڈرسٹینڈنگ ہونی چاہیے، ظاہر سی بات ہے۔"
سامعین میں بیٹھے جب میں نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ اب تک ایک ایسی خواہش جو پوری نہ ہوئی ہو ؟اس پر رمیز راجا نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ جیتنا۔ اس کے جواب میں فینز کمنٹس کرنے لگے کے ایک بار سب دعا میں آمین کہہ دیں۔ ورلڈ کپ اس بار پاکستان جیتے گا۔
ریپڈ فائر میںتو بہت سے سوالات ہوئے لیکن اس ایک سوال کو بہت شہرت ملی اور پسند کیا گیا۔اور وہ سوال تھا کہ محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو چوز کریں۔ اس پر بابر اعظم نے محمد رضوان کا نام لیا۔
یوں بابر اعظم نے سنو نیوز کے پروگرام "شو ٹائم ود رمیز راجا " میں شرکت کرکے اس کی رونق بڑھا دی اور اسے چار چاند لگا دیے۔