پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Jet Fuel Price Reduced in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جس کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات صارفین کے لیے سستی ہوگئیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی گزشتہ رات ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی، مٹی کا تیل 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 273 روپے 22 پیسے تھی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پیٹرول 312 روپے فی لیٹر ہوگیا، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تندور مالکان کا 4 دسمبر سے ہڑتال کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ تین روز کے لیے کیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.72 ▲ 0.36
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.02 ▲ 0.81
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.49 ▲ 0.59
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 378,621 ▲ 8,925
Gold 22K Per Tola 347,069 ▲ 8,181
Gold 21K Per Tola 331,293 ▲ 7,809
Gold 18K Per Tola 283,965 ▲ 6,693
Silver Per Tola 4,532 ▲ 228
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 39.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 312.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 207.27 ▼ 13.01
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 257.67 ▼ 15.55
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں