سونے کی قیمت میں فی تولہ 2300 روپے کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج کمی نے مارکیٹ کی صورتحال تبدیل کردی۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر سمیت مختلف معاشی عوامل کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ متاثر ہوتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تندور مالکان کا 4 دسمبر سے ہڑتال کا اعلان
سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ دنوں میں مارکیٹ کے رجحان پر مرکوز ہیں، جبکہ زیورات کی خریداری کرنے والے افراد کے لیے قیمتوں میں مزید کمی یا اضافے کے امکانات اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔