آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

Karachi Flour Price Increase
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published November, 26 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 13 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخ نامے میں ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت میں 18 روپے اضافے کے بعد 140 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کی ہول سیل قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت بھی بڑھا کر 150 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

نئے نرخ نامے کے مطابق چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت میں بھی 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی سرکاری قیمت 158 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ آٹا عام آدمی کی بنیادی غذائی ضروریات میں شامل ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے تمام دکانداروں اور اسٹال ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا سرکاری نرخ نامہ اپنی دکانوں اور اسٹالز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خریداری کے دوران سرکاری نرخ نامے کے مطابق قیمتوں کی ادائیگی کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.14 ▼ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.31 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.40 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.58 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 367,924 ▼ 8,400
Gold 22K Per Tola 337,264 ▼ 7,700
Gold 21K Per Tola 321,934 ▼ 7,350
Gold 18K Per Tola 275,943 ▼ 6,300
Silver Per Tola 4,241 ▼ 231
Platinum Per oz (USD) 1,275 ▼ 54.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 318.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں