ملک بھر میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

LPG Strike Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 1 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایسوسی ایشنز نے حکومتی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کے خلاف 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹس ایسوسی ایشنز نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایل پی جی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے ہڑتال کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

علی حیدر کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی نئے پرائسنگ فارمولے کے خلاف متفقہ فیصلہ کیا گیا، 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی، جس کے باعث صارفین کو گیس کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کا نیا قیمتوں کا فارمولا قابل قبول نہیں، کیونکہ اس کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہڑتال کے اعلان کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین میں تشویش پیدا ہوگئی ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں شہری پہلے ہی سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ایسوسی ایشنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کے نئے فارمولے پر نظرثانی کی جائے تاکہ کاروبار اور صارفین دونوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جاسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.30 ▼ 0.37
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.62 ▼ 0.41
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.16 ▼ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.24 ▼ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,723 ▼ 5,605
Gold 22K Per Tola 380,163 ▼ 5,138
Gold 21K Per Tola 362,883 ▼ 4,904
Gold 18K Per Tola 311,043 ▼ 4,204
Silver Per Tola 5,308 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,470 ▼ 69.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں