ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں

LPG Price in Lahore
فائل فوٹو
Updated | Published October, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، شہر میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گیس 530 سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس نرخ پر گیس دستیاب نہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخنامے کے برعکس ایل پی جی 530 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، اس طرح صارفین کو سرکاری قیمت سے دگنی سے بھی زیادہ رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار پلانٹ مالکان کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ایل پی جی پلانٹس پر سرکاری نرخوں کا اطلاق نہیں ہوگا، اس وقت تک مارکیٹ میں مقررہ قیمت پر گیس کی فروخت ممکن نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں کھانا پکانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑ رہی ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اضافی مالی بوجھ سے نجات مل سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.39 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.15 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,258 ▲ 4,384
Gold 22K Per Tola 386,153 ▲ 4,018
Gold 21K Per Tola 368,600 ▲ 3,836
Gold 18K Per Tola 315,943 ▲ 3,288
Silver Per Tola 5,632 ▲ 16
Platinum Per oz (USD) 1,539 ▲ 12.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں