پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹی فکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published October, 5 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
دوسری طرف حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کا کمی کر دی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 06 اکتوبر کے لیے ہیں۔