کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
فائل فوٹو
Updated | Published October, 5 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا کردیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 اکتوبر کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے: نعیم الرحمان
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔