عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اتار چڑھاؤ
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 91.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت بھی معمولی کمی کے ساتھ 102.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی، برینٹ کی قیمت میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، مربن خام تیل کی قیمت 1.30 فیصد اضافے کے بعد 110.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ ایسے وقت میں جاری ہے جب سرمایہ کار عالمی طلب، سپلائی اور خطے کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، امریکی خام تیل کی قیمت 3.42 ڈالر کم ہوکر 89.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح لندن برینٹ خام تیل بھی گزشتہ روز 2.51 فیصد سستا ہوا تھا اور اس کی قیمت 2.57 ڈالر کی کمی کے بعد 99.74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:750 روپے کے پرائز بانڈ والوں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کا اثر مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔