750 روپے کے پرائز بانڈ والوں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

750 Prize Bond
فائل فوٹو
Updated | Published October, 3 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی، اگلی قرعہ اندازی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت کے سالانہ شیڈول کے مطابق 750 روپے کے پرائز بانڈ کا اگلا ڈرا جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 1,700 خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کو انعامات دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے طور پر ایک خوش نصیب نمبر کو 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ دوسرے انعام کے تحت 3 کامیاب نمبروں کو 5 لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔

اسی طرح تیسرے انعام کیلئے 1,696 کامیاب نمبروں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر انعام یافتہ کو 9 ہزار 300 روپے دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر قوانین کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوگا، فائلر افراد کیلئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کیلئے 30 فیصد ہے۔

ٹیکس کٹوتی کے بعد پہلے انعام کی رقم فائلر کو 12 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ نان فائلر کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے ملے گی۔ دوسرے انعام میں فائلر کو 4 لاکھ 25 ہزار اور نان فائلر کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تیسرے انعام کی ٹیکس کٹوتی کے بعد رقم فائلر کیلئے 7 ہزار 905 روپے جبکہ نان فائلر کیلئے 6 ہزار 510 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ 750 روپے کے پرائز بانڈ کا گزشتہ ڈرا 15 جولائی کو لاہور میں منعقد ہوا تھا، جبکہ اس سے قبل اپریل کا ڈرا کوئٹہ میں ہوا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں