بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سماعت کی جارہی ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔
اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ اس دوران بجلی کی اوست فیول لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ 37.4 فیصد بجلی پانی سے پیدا ہوئی، مقامی کوئلے سے 10.86 فیصد، درآمدی کوئلے سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی حاصل کی گئی جبکہ فرنس ائل سے پیداوار کا حصہ 2.15 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان
اگست میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے پیداوار کی لاگت 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا نے درخواست اور فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا جس کے بعد صارفین پر اضافے کی حتمی رقم واضح ہوگی۔