پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ، نوٹیفکیشن جاری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل/فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 ستمبر کے لیے ہیں۔