کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتِ حال میں غیریقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتِ حال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔