3 روز کے دوران پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات
گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سسلسلہ جاری ہے۔ تین دونوں کے دوران پیٹرول 21 روپے 88 پیسے جبکہ ڈیزل 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 ستمبر کو 345 روپے87 پیسے فی لیٹر تھی اور اب پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بے قابو

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت پر شہریوں سے بھاری ٹیکسز اور مارجنزکی وصولی جاری ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔

دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول پر 131 روپے 60 پیسےکی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے55 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 234 روپے73 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75پیسے مقرر ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں