آٹے کی قیمتوں میں ایک پھر بڑا اضافہ

Flour Price Increase Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے اس کی قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے ہوگئی۔

اس اضافے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء میں شامل آٹے کے مہنگا ہونے سے گھریلو بجٹ متاثر ہونے لگا ہے، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے، گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے، جس کے اثرات آٹے کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر گندم کی دستیابی کے مسائل اور قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آٹے کے نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

صارفین نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں