سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 430 ڈالر پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں اس کے برعکس نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک موقع پر غیر معمولی تیزی بھی دیکھی گئی تھی، اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.9 فیصد تک بڑھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 4 ہزار 500 ڈالر کی سطح سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔
بلومبرگ کے مطابق سونے کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ تقریباً دو ہفتوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ ہونے والی سب سے بڑی تیزی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم پر لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل تبدیلی کا شکار ہیں۔