پیٹرولیم پر لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولی

پیٹرولیم پر لیوی
شہباز حکومت کے ڈھائی سال میں شہری ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 5 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہوگئے جس میں شہری ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے جب کہ بھاری لیوی کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں شہریوں سے لیوی کی مد میں ریکارڈ 3137 ارب روپے وصول کیے گئے، ایک لیٹر ڈیزل 233 روپے اور پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔

حکومتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ریکارڈ 3 ہزار 137 ارب روپے لیوی کی وصولی کی جس کا بوجھ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بردداشت کیا۔

حکومت کے آغاز پر 4 مارچ 2024 کو ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے تھی جو 520 روپے 35 پیسے تک پہنچی جب کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے تھی جس کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 458 روپے 41 پیسے تک پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

یعنی موجودہ حکومت میں ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 233 روپے اور ایک لیٹر پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔

سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 میں ایک ہزار 567 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد الگ سے وصول کیے گئے۔

مالی سال 25-2024 میں لیوی کی مد میں ایک ہزار 220 ارب روپے وصول کیے گئے جب کہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 80-80 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ 5-5 روپے کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے وصول کی جا رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں