پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگر نے4 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔