حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے16 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 03 ستمبر 2026 تک ہوگا۔