ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری طرف ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کی صورت میں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں