ایپل بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کو تیار، امریکی قونصل جنرل نے بڑی خبر سنا دی

ایپل آفس/فائل فوٹو
ایپل آفس/فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک)امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دفتر کے قیام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ مستقبل میں ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث ایپل سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ملک میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی کہ گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔ اس پیش رفت سے پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے اور پاکستان بھی اس تبدیلی کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار! واٹس ایپ پر فراڈ کا نیا انکشاف

 

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں امید ہے مستقبل میں ایپل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا، جو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں