ہوشیار! واٹس ایپ پر فراڈ کا نیا انکشاف

واٹس ایپ/فائل فوٹو
واٹس ایپ/فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک)پاکستان میں بھی کئی طریقوں سے سائبر کرمنلز سرگرم ہیں اور واٹس ایپ کے ذریعے سادہ لوح صارفین کو لوٹنے کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس کا خاص نشانہ گھریلو خواتین ہیں

نیا فراڈ جعلی پارسل ڈیلیوری کالز کے ذریعے آیا ہے، اس جعلسازی میں فراڈی مبینہ طور پر خود کو معروف کوریئر کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے واٹس ایپ کال کرتے ہیں۔ جعلساز شہریوں سے رابطہ کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ کوریئر کمپنی سے بات کر رہے ہیں اور ان کے لیے پارسل آ گیا ہے۔

وہ وصول کنندہ کو بتاتے ہیں کہ ڈیلیوری مکمل کرنے یا ایڈریس کی تصدیق کے لیے ان کے موبائل فون پر ایک تصدیقی کوڈ (او ٹی پی) بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد دھوکہ باز شہری سے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے کوڈ (او ٹی پی) کو شیئر کرنے کو کہتے ہیں، جیسے ہی متاثرہ شخص تصدیقی کوڈ فراہم کرتا ہے۔

جعلساز متاثرہ کا فون نمبر استعمال کرتے ہوئے کسی اور ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ رجسٹر کر لیتے ہیں اور اکاؤنٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے بعد، جعلساز خود کو اکاؤنٹ ہولڈر کے طور پر ظاہر کرتے متاثرہ شخص کے واٹس ایپ میں شامل خاندان کے افراد، دوستوں، ساتھیوں اور جاننے والوں کو پیغامات بھیج کر ان سے کوئی بھی ایمرجنسی ظاہر کے فوری رقم منتقلی کی درخواست کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کبھی بھی کسی کے ساتھ واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز کا اشتراک نہ کریں، پارسل سے متعلق کال موصول کرنے والے افراد متعلقہ کوریئر کمپنی سے باضابطہ رابطہ کر کے کال کرنے والے کی شناخت کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔

یاد رکھیں کہ سائبر کرمنلز بینک، موبائل کمپنی، کوریئر سروس کے نمائندے یا سرکاری ادارے کا افسر بن کر ابھی ٓپ سے فراڈ کر سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں