عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا ہے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے/فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے

رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کو قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 87.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جس میں 23 سینٹ یعنی 0.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح برطانوی تیل کی قیمت 94.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جو 61 سینٹ یا 0.65 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

دوسری جانب اماراتی تیل کی قیمت 103.50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی، جس میں 2.42 ڈالر یعنی 2.39 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ قدرتی گیس کی قیمت بھی 2.773 ڈالر تک پہنچ گئی اور اس میں 0.040 ڈالر یعنی 1.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے تیل کی منڈی کو متاثر کردیا

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کے بعد مارکیٹ میں یہ خدشات بڑھے ہیں کہ ایران کی تیل برآمدات مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز میں تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل معمول سے کم سطح پر ہے، جس سے عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی کے راستوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں کسی بھی طویل رکاوٹ کا عالمی تیل کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔

اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو قیمتوں میں مزید تیزی آسکتی ہے، تاہم امریکہ، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا سمیت دیگر ذرائع سے اضافی سپلائی عالمی منڈی میں کسی حد تک توازن برقرار رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

عالمی قیمتوں کا پاکستان پر اثر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ملک اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ عالمی خام تیل کی قیمت، فریٹ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر، درآمدی لاگت، ٹیکسز اور دیگر اخراجات مجموعی طور پر مقامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

پاکستان میں اب پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے تاکہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر مقامی قیمتوں میں زیادہ تیزی سے منتقل کیا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں